سوات میں بار ش وبرفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

337

سوات میں بار ش وبرفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے دوبارہ گھومنے کیلیے سفر شروع کردیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی و سیاحتی علاقوںمیں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے پر پوری وادی میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، سیاحتی علاقوں مالم جبہ ، مرغزار ،گبین جبہ سمیت کالام میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

 میڈیا پر برفباری کی خبریں نشر ہونے کے بعد سیاحوں نے ایک بار پھر سوات کے سیاحتی علاقوں کا رُخ کرلیا ہے دوسری جانب تین دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی بارش وبرفباری سے علاقے میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے بچوں اور ضعیف عمر کے افراد میں سینے اور سانس کی بیماریاں پیداہورہی ہیں۔

صحت کے ماہرین نے لوگوں کو سرد موسم کے امراض سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے آپ کو گرم رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔