مریم نواز کی واپسی پر اسحق ڈار نے پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی، چودھری پرویزالٰہی

317

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحق ڈالر نے قوم کو پٹرول کی قیمت میں 35روپے فی لیٹر اضافے کی سلامی دی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حکومت کو صرف انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا ہے، انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں، بچے سقے محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں، ہر روز اس حکومت میں عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔