پیاز کی درآمد میں قلت کا سامنا، فی کلو قیمت مزید اضافہ

419

کراچی:سندھ اور بلوچستان کی فصلوں سے پیاز کی محدود آمد اور یکم جنوری سے اہم درآمدی اشیائے خوردونوش پر اضافی ٹیکس کی وجہ سے کراچی میں پیاز 250 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں 200 سے 320 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کیا جانے لگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حساس ادارہ شماریات کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونے ہفتے میں پیاز کی مجموعی قیمتیں 200 سے 320 روپے فی کلو تھی جو اس سے قبل 5 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 180 سے 280 روپے میں فروخت ہورہے تھے۔

 اسلام آباد میں پیاز 260 سے 320 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے، بندرگاہ پر پھنسے پیاز کے 600 سے 700 کنٹینرز میں سے صرف کچھ کنٹینرز ہی مارکیٹ میں پہنچ سکے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں کافی زیادہ اضافہ نظر آآیا۔

آل فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن پیٹرن ان چیف وحید احمد نے بتایا کہ پیاز کی درآمدی ٹیکس پر درآمد کنندگان فی کلو پیاز پر 18 سے 20 روپے اضافی ٹیکس ادا کررہے ہیں جو 31دسمبر 2022 تک صفر تھا۔اس کے علاوہ افغانستان اور ایران سے پیاز کی آمد بھی روک دی گئی کیونکہ وہاں فصلوں کے مسائل ہیں تاہم صارفین اپنے روزمرہ کی خوراک مصر، ترکیہ اور چینی پیاز سے تیار کررہے ہیں۔