ناسا نے مریخ پر عجیب و غریب پتھر دریافت کر لیا

631
ناسا نے مریخ پر عجیب و غریب پتھر دریافت کر لیا

نیویارک:امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرین فلکیات نے مریخ پر ایک عجیب و غریب پتھر دریافت کیا ہے جو ریچھ کے چہرے سے مشابہت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی سیٹلائٹ نے خودکار طریقے سے مدار تبدیل کرنا شروع کردی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایروزنا یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے ویب سائٹ پر بیئر آن مریخ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں پتھر میں حیران کن طور پر ریچھ جیسی شکل دیکھی جاسکتی ہے۔

ہائی رائس کے محقق کا بتانا ہے کہ دراصل سرخ سیارے پر موجود پہاڑی میں وی کے سائز کا ٹوٹنے والا ڈھانچہ، (ناک)، دو گڑھے (آنکھیں) اور ایک سرکلر فریکچر پیٹرن (سر) ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ناک آتش فشاں یا مٹی کا راستہ ہو اور جمع لاوا یا مٹی کا بہاو ہو۔؟