مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی تحریک کامیاب ہوگی، بشیراحمد ماندائی

624

کوئٹہ:  نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بلوچستان بھر میں مظلوم عوام کی تواناآوازبن گئی ہے، گوادر کے چار جماعتی اتحاد کے مقابلے میں عوامی اجتماعی حقوق کے حصول بھتہ خوری ٹرالر مافیاکے خلاف بھر پور جدوجہد کیا۔

بشیر احمد ماندائی نے کہاکہ  عوامی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والا مولانا ہدایت الرحمن آج قید میں جبکہ قاتل ظلم وبھتہ خورآزادہورہے ہیں، جماعت اسلامی حق دو تحریک کیساتھ اور ہر ظلم کے خلاف ہے حکومت فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو ررہاحق دوتحریک کے دھرنے میں وزیر اعلیٰ کے دستخط سے تسلیم شدہ مطالبات مان لیے جائیں ۔

انہوں نے حکومت واداروں سے مطالبہ کیاکہ ظلم وجبر بھتہ خوروںکی سرپرستی کے بجائے مظلوموں کاساتھ دیا جائے تاکہ مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے عوام کو نجات مل سکیں بھتہ خور،غنڈہ ٹیکس لینے اوررشوت خورراشی آفیسرزکی سرپرستی کرکے دنیا وآخرت تباہ کرنے والے کسی کے خیر خواہ نہیں ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کی آوازمولانا ہدایت الرحمن بلوچ ہیں، انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی تحریک کامیاب ہوگی اور مظلوموں کو جائز قانونی آئینی حقوق مل جائیں گے،  ماؤں بہنوں کو زخمی چادرچاردیواری پامال کرنے والے ناکام ہوں گے ۔بدقسمتی سے اعلیٰ عہدوں پر براجمان راشی آفیسرزحکومتی عہدے کا غلط استعمال کرکے قومی دولت ذاتی اکائونٹس میں منتقل کر رہے ہیں ٹرالر مافیازسے بھتہ لینے والے سمندری حیات مچھیروں وچھوٹے کاروباری حضرات کے دشمن ہیں جماعت اسلامی وحق دوتحریک اس ظلم وجبر کے خلا ف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی ۔