عمران حکومت کی مچائی تباہی 6 ماہ میں بہتر نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار

385
criticize

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے، یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ 2018 میں ہمارا مجموعہ قرضہ اورادائیگیاں 30 ہزار ارب روپے تھی ،اس میں 25 ہزار ارب روپے کا قرضہ تھا۔

اسحق ڈار نے کہاکہ  ماضی کی حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ وہ قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کم کریں گی مگر اس کی بجائے سابق حکومت 25 ہزار ارب کو 44 ہزار 500 ارب اور مجموعی قرضہ وادائیگیوں کو 55 ہزار ارب روپے پرلے گئی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چاربرس ملکی تاریخ میں بدترین مالیاتی ڈسپلن کا دوررہاہے ، اس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں، ہمارے پاس کوئی جادوکی چھڑی نہیں کہ ہلائیں گے تو سارے کام سیدھے ہوجائیں گے تاہم حکومت نے اقدامات کاسلسلہ شروع کیا ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے جو تباہی مچائی وہ 6 ماہ میں بہتر نہیں ہوسکتی، گزشتہ حکومت کی تباہی کو ختم کرنے کے لیے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔