ایرانی خاتون اسکائنگ چیمپئن نے جرمنی میں سیاسی پناہ لے لی

430
ایرانی خاتون اسکائنگ چیمپئن نے جرمنی میں سیاسی پناہ لے لی

میں تہران:ایرانی خاتون سکائینگ چیمپئن نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔ عاطفہ احمدی 2022 میں بیجنگ اولمپکس میں حصہ لینے والی واحد ایرانی کھلاڑی تھیں۔

ایران کی سیکٹنگ سٹار عاطفہ احمدی نے ورلڈ سکیٹنگ چیمپئن شپ میں 5 ایشائی تمغے اور کئی گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایران چھوڑنے سے قبل ایران میں منعقد آخری ڈومیسٹک فگر سکیٹنگ چیمپئن شپ جیت لی تھی۔

عاطفہ کے حوالے سے بتایاگیا کہ وہ ایرانی قومی سکائی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ فرانس میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتی اور انہوں نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔

ویب سائٹ نے عاطفہ کی جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی خواہش کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔