جرمنی:نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دئیے

578
جرمنی:نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دئیے

 اسٹٹ گارٹ:جرمنی میں ایک سنیما نے 8770.43 مربع فِٹ آئی میکس اسکرین نصب کر کے بیک وقت  دو گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

مزید پڑھیں: ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا عارضی آوٹ لیٹ، نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی جرمنی کی ریاست بیڈن-ورٹمبرگ کی ایک ملٹی پلیکس چین دی ٹرامپلاسٹ لیونبرگ میں 127.2 فِٹ چوڑی اور 68.8 فِٹ لمبی اسکرین نصب کر کے سب سے بڑی آئی میکس اسکرین اور سب سے بڑی مستقل سنیما اسکرین کے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے گئے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ریکارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین کی چوڑائی کو سمجھنا ہو تو یوں سمجھا جائے کہ یہ بوئینگ 737 ایئر لائنر سے بڑی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی شہری نے دنیا کا سب سے بڑاقلم تیارکرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک اسپیشلسٹ کمپنی نے لیزر سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسکرین کی پیمائش کی، جس سے ان کو اسکرین کا سائز ملی میٹر کی باریکی میں بھی معلوم ہوا۔