قوم عمران خان کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، احسن اقبال

395
rocket in space

نارووال :وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے دو، تین سالوں کے اندر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں کہتا تھا کون اناڑی کو موٹر سائیکل کی چابی دے گا عمران خان اناڑی تھا اسے ملک پر بٹھایا گیا، اس نے اپنا سر بھی پھاڑا پاکستان کا بھی انجر پنچر کر کے چھوڑ گیا ہے،آج ہمارے پاس وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوئے معیشت پڑی ہے جس کے حالات ہم بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم جب اپوزیشن میں قومی اسمبلی میں تھے، کہتے تھے عمران خان جو کام کررہا ہے، اس کا خمیازہ کئی سال پاکستان کو بھگتنا پڑے گااب اس ملک کو تباہ کر کے خود مزے سے بیٹھا ہے ایک طرف ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں وقت لگے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں 16 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی جب ہم نے حکومت چھوڑی تھی بجلی پوری کر کے گئے تھے مجھے یقین ہے دو، تین سالوں کے اندر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس کی تباہی پچھلے چار سالوں میں ہوئی ہے۔