الیکشن ملتوی کرانے کیلیے عمران خان پر حملہ ہو سکتا ہے، شیخ رشید

439
Imran Khan

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کے لئے عمران خان پر حملہ جب کہ انہیں زہر اور سلو پوائزن بھی دیا جاسکتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ نواز شریف وطن واپس نہیں آرہے، مطلب ہے کہ نواز شریف سرینڈر کر گئے، پہلے بھی کہا تھا فروری کا مہینہ اہم ہوگا، مقابلہ ڈالر اور پیٹرول میں ہے، پہلے کہا 300 روپے کا ہوگا۔ عمران خان اسرائیل اور بھارت سے بات چیت کو تیار نہیں تھا جس کا خمیازہ وہ بھگت رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم دلدل میں تھے،یہ حکومت گہرائی میں گرگئی ہے، سندھ میں آٹانہ ملنے سے لوگ مر رہے ہیں، سب کا حساب ہونا چاہئے، حساب تو سب کا ہوگا

شیخ رشیدکاکہناتھاکہ ان لوگوں نے عمران کو قتل کرانے کی سازش بنائی ہے، انہیں زہر اور سلو پوائزن بھی دیا جا سکتا ہے، البتہ الیکشن ملتوی کرانے کے لئے عمران خان پر حملہ ہوسکتا ہے، اسی لئے میں انہیں تجویز دی ہے کہ بڑے جلسے نہ کریں اور باہر نہ نکلیں لیکن وہ ایکسرے ٹھیک آنے کے بعد باہر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس نے پیسا لیا اس نے عمران خان کو بتایا کہ ان پر حملے کے لئے پیسہ دیا گیا ہے، عمران خان کو قتل کرانے کا منصوبہ بیرون ملک بنایا گیا۔