پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، مطالبے پر واپس کردی، پرویز الٰہی

514
returned

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب انہوں نے کہا امانت واپس کر دی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے۔یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان کے مسلم لیگ رہنماؤں سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر گلگت بلتستان مسلم لیگ اسد اللہ خان ایڈووکیٹ، ہارون خالد وانی اور سلطان عالم شاہ شامل تھے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نالائق ن لیگ والے سب پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف سمیت پوری پی ڈی ایم مکمل طور پر ایکسپوز ہو گئی، بڑا شور سنا کہ ڈار ڈالر کو کنٹرول کر لے گا، اب ڈار نے سب کچھ آٹ آف کنٹرول کر دیا ہے۔

چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں، اب حالات دیکھ لیں، میں نے وزارت اعلی کا منصب غریب عوام کیلئے وقف کیا، غریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات ایک کیا۔