ڈالر مہنگا ترین، بنیادی تنخواہ کو 35 ہزار تک بڑھانا ہوگا، مفتاح اسماعیل

729
Pakistani economy

پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی نئی اڑان سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا، بنیادی تنخواہ کو 25 ہزار سے 35 ہزار روپے تک بڑھانا ہوگا۔

ری ایمرجنگ پاکستان سیمینار سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان جیسی اسلامی ریاست میں 86 فیصد بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک پاکستان بنانے کے لیے تصور کردہ پاکستان کی تعبیر کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار ہے۔بڑی محنت سے پاکستان کو دیوالیہ سے واپس لائے تھے پھر ملک اسی طرف جا رہا ہے۔