عمران خان کے الزامات سے میرے خاندان کیلیے خطرات بڑھ گئے ہیں، بلاول بھٹو

388
allegations

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے،ان کے بیانات میرے خاندان کےلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں، ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئیں۔