پبلک مقام پر سگریٹ نوشی کرنے والا شخص گرفتار

382

پلندری:اسسٹنٹ کمشنر پلندری سردار پرویز خان نے پبلک مقام پر سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کو گرفتار کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار پرویز خان نے ہمراہ پولیس پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کا گرفتار کروا لیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع سدھنوتی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کے مطابق پبلک مقامات پر سگریٹ-نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔کسی بھی شخص کو عوامی مقامات، ہوٹلز، پبلک سروس ٹرانسپورٹ، چائے خانوں، دفاتر، تعلیمی ادارہ جات سمیت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔