الخدمت کراچی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے مابین شعبہ صحت میں معاہدہ

609
flood-affected

کراچی: الخدمت کراچی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان میڈیکل کے سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب پورٹ قاسم اتھارٹی میں منعقد ہوئی ،اس موقع پر ایگزیگٹوڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ،سیکریٹری پورٹ قاسم ٹیپو سلطان ، سینئر سپریڈنڈنٹ الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال ڈاکٹر ظفر اقبال و دیگر موجود تھے ۔

معاہدہ کے تحت الخدمت کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں کام کرنے والے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو الخدمت شعبہ میڈیکل کے مراکز سے طبعی سہولیات فراہم کی جائیںگی جس میں او پی ڈی ، ڈائیگنوسٹک ،فارمیسی ، اور ایڈمیشن کی سہولیات شامل ہے ،ملازمین الخدمت کی کسی بھی طبعی مراکز سے یہ سہولت حاسل کر سکے گے ۔

اس موقع پر ایگزیگیٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الخدمت بلا رنگ و نسل شہر بھر میں اعلی طرز کی طبعی سہولیات فراہم کر رہی ہے ،اس مہنگائی کے دور میں عام افراد کے  لئے علاج و معالجہ بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے اسی کے پیش نظر الخدمت جدید طبعی سہولت نہایت کم ریٹ میں عوام الناس کو دے رہی ہے تاکہ مہنگائی کی چکی میںپسی عوام آسانی سے اپنا علاج کروا سکے ۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کا الخدمت کے ساتھ معاہد اس بات کی عکاسی ہے کہ الخدمت ایک معیاری اور جدید صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے ۔سیکرٹری پورٹ قاسم ٹیپوسلطان شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ الخدمت پاکستان بھر میں خدمت کا بھر پور کام کر رہی ہے ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ الخدمت کی جانب سے ہمارے ملازمین کو صحت عامہ کی سہولیات روایتی جزبہ کے ساتھ فراہم کی جائینگی ،پورٹ قاسم اتھارٹی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کرتی آرہی ہے اور الخدمت سے یہ معاہدہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔