پی ایس ایل سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ ہوگا

990

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا۔  بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ میچ میں سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ ایکشن میں ہوں گے ۔

بلوچستان کے فینز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی ۔ میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ائرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ اسٹیڈیم میں دستیاب ہوں گے ۔

زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اہم شخصیات بھی میچ دیکھیں گے ۔