بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

241

لندن:سپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے مسلسل 50میچز میں کامیابی حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019کے بعد سے اپنے ہوم گراﺅنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم ٹیم کے دو میچز اب بھی باقی ہیں جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔