آسٹریلین اوپن، ایلینا ریباکینا کی ویمنز سنگلز فائنل میں رسائی

312

میلبورن:قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں شکست دے کر میگا ایونٹ سے آﺅٹ کر دیا، ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 3-6سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ایلینا ریباکینا کا(آج) فائنل میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا سے مقابلہ ہوگا۔