ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز خواتین سپروائز کریں گی

526

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں،رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی،آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔

میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے،ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہے۔

اس سے قبل ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022میں آٹھ خواتین آفیشلز شامل تھیں، جبکہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نو خواتین شامل کی گئیں تھیں ،واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔