سبی: ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا

474
railway track

سبی: نصیر آباد سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔ ریلوے ٹریک و ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نصیر آباد کے علاقہ میں سبی جیکب آباد ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے بعد سبی جیکب آباد ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں پر سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔