چینی سیٹلائٹ نے خودکار طریقے سے مدار تبدیل کرنا شروع کردیا

953
new satellites

بیجنگ : چین کے اے پی اسٹار -6 ای ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ نے اپنے انڈیپنڈنٹ پروپلژن ماڈیول سے حال ہی میں الگ ہو کر بر قی طو ر پرچلنے والے مدار میں تبدیلی کا سفر شروع کردیا۔چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق سیٹلائٹ شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ ۔

2 سی کیریئر را کٹ کے ذریعے 13 جنوری کو خلا میں بھیجا گیا تھا جو کامیابی سے مدار میں داخل ہوگیا۔چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا ہے کہ اعلی کارکردگی، اعلی صلاحیت اور کم لاگت کے ساتھ نئی نسل کے اقتصادی تجارتی سیٹلائٹ کے طور پر ، اے پی اسٹار ۔6 ای چین کا پہلا سیٹلائٹ ہے جس نے اپنا مدار مکمل طور پر خود مختار طریقے سے تبدیل کیا ہے۔

اپنے انڈپینڈنٹ پروپلژن ماڈیول سے الگ ہونے کے بعد سیٹلائٹ کو اس کے 2 الیکٹرک پروپلژن نظام کے ذریعے سنکرونس مدار میں منتقل کیا جائے گا۔سیٹلائٹ بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں کم لاگت ، اعلی معیار کی براڈ بینڈ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔