کتابیں طالبعلوں کو بگاڑ رہی ہیں، سوڈان میں یونیورسٹی کی لائبریری بند

389
library

خرطوم:سوڈان میں واقع جامعہ بحر احمر(یونیورسٹی آف دی ریڈ سی)کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں قائم ایک لائبریری یہ کہہ کر بند کردی کہ کتابیں طالب علموں کے اخلاق کو خراب کررہی ہیں۔

میڈیرپورٹس کے مطابق  یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ غیر مفید اور طالبعلموں کے اخلاق کو خراب کرنے والی کتابوں کی موجودگی کے باعث لائبریری کو بند کیا گیا ہے۔ تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی کے اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایک بیان میں ناول نگار مہند الدابی، جو کہ لائبریری کے کلچرل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، نے یونیورسٹی انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں پر لائبریری کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ ناقص حیلے بہانے کر کے لائبریری کے قیام کے ایک سال بعد اسے بند کردیا گیا۔

مہند الدابی نے لائبریری کے قیام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی نے انہیں مذکورہ جگہ کی پیشکش کی، جب وہ پورٹ سوڈان میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے، اور ہم نے رسمی ضابطوں کے تحت اس جگہ لائبریری قائم کی تھی۔