سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی سیکورٹی کم کردی گئی

556

لاہور: سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چودھری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سیکورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی 2 گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے  سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔