غیر اخلاقی، غیر جمہوری کام کرکے اسکا دفاع کرنا پی ٹی آئی کا طرہ امتیاز ہے، خواجہ سعد رفیق

434

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر غیر اخلاقی، غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر شرعی کام کرکے ڈھٹائی سے اس کا دفاع کرنا پی ٹی آئی قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں، تبدیلی کی حشیش پلا کر سازشی بہروپیے نے بہت سا شر اور گمراہی پھیلائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے غلیظ قول و فعل سے ریاست مدینہ کے مقدس نام کی بار بار توہین کی، ریاستِ پاکستان کی بنیادیں کمزور کیں، اب مکافاتِ عمل کا وقت ہے۔