پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند ، موٹرویز بند

286

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر دھند چھا گئی جس کے باعث موٹرویز کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہا، کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جس کے بعد موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار جبکہ لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری فیض پور سے ننکانہ تک بند کردی گئی۔ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ موٹروے ایم الیون کو بھی لاہور سے سمبڑیال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ترجمان نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔