کراچی سے بینکاک جانیوالے شہری سے کروڑوں کی کرنسی و سونا برآمد

621

کراچی: ائرپورٹ سیکورٹی فورس کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں  منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام  بنا دی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی سے بینکاک جانے والے شہری سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد  کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق راحیل نامی مسافر سے ایک لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر ، 31 ہزار کینیڈین ڈالر برآمد  ہوئے

ملزم کے قبضے سے 50 گرام سونا بھی برآمد کیا گیا۔ کرنسی اور سونے کو ملزم نے نے نہایت مہارت کے ساتھ بیگ میں چھپا رکھا تھا ۔ برآمد شدہ کرنسی اور سونے کی پاکستانی مالیت 3 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے۔ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔