سویڈن میں قرآن پاک کی توہین بدترین دہشت گردی ہے،  اسماء سفیر

574
terrorism

کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین قرآن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت قانون کی مخالفت کرنے والے سویڈن کے واقعہ سے سبق حاصل کریں ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پربھی مقدسات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ توہین قرآن کر نے والے امن عالم کے دشمن ہیں۔مسلم حکمران اس شیطانی عمل کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔