شاہین شاہ کی ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو وائرل

504
 شاہین شاہ کی ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو وائرل

 مدینہ منورہ:قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں شاہین آفریدی نے اپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر دی اور حرم شریف سے کچھ تصاویر بھی جاری کیں۔

ایک تصویر میں قومی کرکٹر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ درج تھا۔

اب سوشل میڈیا پر شاہین کی ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،دوسری جانب شاہین کی خانہ کعبہ میں عمرہ اراکین کی ادائیگی کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

جس میں شاہین کو اونچی عمارت پر کھڑے مسجد نبوی کا دلکش نظارہ کرتے تو دوسری جانب صفا مروہ کے مقام پر سعی کیلئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔