محمد آصف شاہین شاہ سے بہتر بولر ہیں،روبن اتھاپا

330

ممبئی:بھارت کے سابق کرکٹر روبن اتھاپا نے محمد آصف کو شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ بہتر بولر قرار دے دیا۔

اتھاپا نے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں محمد آصف جیسا مشکل ترین بولر نہیں دیکھا، ان کا سامنا کرنا آسان نہیں تھا، وہ گیند کو سوئنگ کرنا جانتے تھے۔

آپ شاہین شاہ آفریدی کا موازنہ ان سے نہیں کرسکتے،شاہین نے تینوں فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا ڈنکا بجایا ہے، گزشتہ برس انھیں 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں لینے پر آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔