جسٹس طارق مسعود کی سائفر کی تحقیقات کےلیے دائر چیمبر اپیلیں سننے سے معذرت

320

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود نے دائر چیمبراپیلیں سننے سے معذرت کر لی جس میں امریکی سائفر کی تحقیقات کے لیے اپیلیں دائر گئی تھیں ۔

جسٹس سردارطارق مسعود نےسپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبراپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں۔ سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔

سائفر کی تحقیقات  کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا۔

یاد رہے کہ سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں تاہم رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ 21 جنوری کو‏ ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ اور دیگر نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف چیمبراپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔