خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کی درخواستِ استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ

418

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے کی جس میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ا سپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کئے جائیں۔عمران خان کے وکیل نعیم حیدر کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔

عدالت نے وکیل نعیم حیدر سے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟وکیل نعیم حیدر نے جواب دیا کہ ہمیں نوٹس کا گذشتہ رات کو پتہ چلا ہے۔