زاہد اختر زمان نےچیف سیکرٹری پنجاب کا چارج سنبھال لیا

578

لاہور:نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 

زاہد اختر زمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24 ویں کامن سے ہے، زاہد اختر انتظامی شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

زاہد اختر زمان بطور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا۔