عمران خان کو25مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، رانا ثناء

300
arrested

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا، عمران خان کو25مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ عمران خان میں5لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔ یہ بات اانہوں نے لندن سے اپنے ایک بیان میں کہی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔