اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، سرمائےمیں 99کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

611
Fluctuations

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوشدید کاروباری اتارچڑھائو کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔

پیر کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس272پوانٹس کے خسارے سے 38135پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی چلا گیا تاہم بعد ازاں کمیونیکیشن،ٹیلی کام،پیٹرولیم،آئل اینڈ گیس،سیمنٹ،انرجی اور پراپرٹیز سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کی بدولت انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا اور ایک موقع پر تیزی کی یہ لہر146پوائنٹس تک بھی گئی لیکن کاروبارکے اختتام پر تیزی کی شدت میں کمی آئی لیکن انڈیکس38400کی سطح پر ہی بند ہوا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں13فیصد گھٹ گیاجبکہ مارکیٹ سرمایہ میں 99کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوسکا۔شیئرز مارکیٹ میں پیرکوکے ایس ای100انڈیکس میں 35.61پوائنٹس کی تیزی سے38443.59پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح43.63پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای30انڈیکس14266.41پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس4.23پوائنٹس اضافے سے 25999.40پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس251.23 گھٹ کر65837.26 پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ99 کروڑ72لاکھ75ہزار910روپے بڑھ کر 61کھرب 35ارب7 کروڑ92 لاکھ92 لاکھ75ہزار560روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو2ارب روپے سے زائد مالیت کے8کروڑ12لاکھ87ہزار333 حصص کے سودے ہوئے۔