پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا

271
moon

اسلام آباد : پاکستان میں رجب کا چاند نظر آ گیاہے۔کل منگل کو پہلی تاریخ ہوگی ۔

تفصیلا ت کے مطابق جماد ی الآخر 1444ء کی 30تاریخ کے مکمل ہونے پر ملک بھرمیں کل بروز منگل 24جنوری کو یکم رجب المرجب ہوگی ۔

ملک میں رجب کا چاند دیکھنے کیلئے گزشتہ روز 22 جنوری، 29 جماد الثانی کو رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔ گزشتہ روز ملک کے کسی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔

مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے بتایا  تھا کہ پاکستان کے جنوبی حصے میں مطلع صاف رہا اور شمالی حصے میں مطلع ابر آلود رہا،  اس لئے کل رجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔