وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں تدریسی عمل بند ہونے سے طلبہ پریشان

412

کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں نجی کمپنی کی ہائیر کی گئی بس سروس بند کردی گئی جس کے باعث طلبہ کو یونیورسٹی جانے میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مسائل حل کرنے کے بجائے 29 جنوری تک تدریسی عمل روک کر طلبہ کو چھٹیاں دے دیں۔

زرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی انتظامیہ کا جانب سے یونیورسٹی میں طلبہ کو لے آنے اور لے جانے کے لیے نجی کپمنی کی بس سروس ہائیر کی ہوئی تھی،نجی بس سروس کے مالک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ کرائے میں اضافہ نہیں کر رہی جس کی بنیاد پر بس سروس بند کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی نے بسوں کی بندش کے بعد کلاسیں آن لائن کردیں آئن لائن کلاسیز سے طلبہ کو بڑے پیمانے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے بسوں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی بسوں کو کرائے پر حاصل کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ایک ہفتے سے نجی کمپنی نے اپنی سروس بند کی ہوئی ہے نجی کمپنی کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کررہی ہےکرائے بڑھانے پر معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی نے بچوں کو چھٹیاں دی ہیں یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہونے لگا۔