فاسٹ فوڈز سے امراض جگر میں اضافہ ہو رہا ہے، تحقیق

359
فاسٹ فوڈز سے امراض جگر میں اضافہ ہو رہا ہے، تحقیق

لاہور:جگر کی خرابی نظام انہضام کو بھی متاثر کرتی ہے، فاسٹ فوڈز سے امراض جگر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

معروف جریدے ہیلتھ نیوزمیں شائع ہونے والی ایک امریکی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فاسٹ فوڈز کھانے سے جگر کے امراض لاحق ہوسکتا ہیں۔

تحقیق کے مطابق گزشتہ نصف صدف کے دوران بین الاقوامی سطح پر فاسٹ فوڈز کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کی عالمی وباء پھیلنے کے بعد اس کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈز استعمال کرنے والے افراد کے جگر میںچربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے جگر کی خرابی کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ماہر صحت نے کہا ہے کہ انسانی جگر کی خرابی سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے جس سے کئی طبی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ فوڈز کی بجائے صحت مند غذائوں کے استعمال سے جگر کے امراض کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کے مسائل سے بھی بچا جا سکتا ہے