آئندہ انتخابات کیلیے ٹکٹوں کا فیصلہ خود کروں گا، عمران خان

948
founding members

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا۔

اس حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی طور پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے صوبائی تنظیم کے عہدیداران کو جلد شاٹ لسٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ میں خود کروں گا، صرف ان امیدواروں کو ٹکٹس دیئے جائیں گے جو پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں اور میرٹ پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔