مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات پی ٹی آئی میں شامل

1019

سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر اور مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیر امین الحسنات کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ ان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے سرگودھا میں پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اگر کوئی سیاسی رہنما ہے تو وہ عمران خان ہے، جو  ملک میں تاریخ ساز تحریک کو لے کر چل رہے ہیں۔

وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پیرامین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ن لیگ سرگودھا میں ختم ہوگئی ہے۔ ملک میں جوحالات ہیں، اس کا واحد حل انتخابات ہی ہے۔جب تک سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔