گوانتانامو سے پاکستانیوں کی رہائی میں غفلت، سیکرٹری خارجہ قائمہ کمیٹی طلب

547
سینٹ اجلاس: اپوزیشن اراکین نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے گوانتاناموبے جیل سے بے گناہ پاکستانیوں کی رہائی میں طویل حکومتی غفلت پر سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا حراست میں لئے گئے پاکستانیوں کے تمام کیسزکے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ کی ہدایت کردی گئی۔

وفاقی وزیرانسانی حقوق سے ہر صورت کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے ، اجلاس 26جنوری کو پارلیمینٹ ہاؤس میں کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ولیداقبال کی صدارت میں ہوگا ۔

گوانتاناموبے جیل میں بے گناہ پاکستانیوں کی قید کا معاملہ جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمدخان کی طرف سے اٹھایا گیا ہے ۔ سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے اس حساس معاملے کی تمام تر تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔

پاکستانیوں کی رہائی کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بے گناہ پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کرنے اور ان کی رہائی کے بروقت کوشش نہ کرنے پر جواب طلب کیا گیا ہے ۔

اجلاس کی کاروائی کے دوران خنثہ افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی، جے یو آئی اور مسلم لیگ(ن) کے ارکان سینیٹ کی طرف سے پیش کردہ بلز کا جائزہ بھی لیا جائے گا اس مخصوص طبقہ کی واضح تشریح کے تعین کے لئے بھی کمیٹی فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا فیصلہ کرے گی جب کہ کمیٹی نے ٹرانس جنیڈر کو باقاعدہ طورپر متنازعہ قراردے دیا ہے۔

اصولی طور پر خنثہ افراد سے منسوب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے متذکرہ تمام معاملات پرکمیٹی کا ایجنڈا گزشتہ روزجاری کیا گیا متعلقہ وفاقی سیکرٹریز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔