تعلیم یافتہ بھارتی گھرانے کی جاہلیت، بہو کو انسانی ہڈیوں کا پاؤڈر کھلادیا

980

بھارت میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب وہاں سے انسانیت سوز واقعات کی خبر نہ ملے۔ حال ہی میں ایک خبر کے مطابق بچے کی خواہش میں سسرال والوں نے خاتون کو جبراً انسان کی ہڈیوں سے بنایا گیا پاؤڈر کھلا دیا۔

مقامی بھارتی میڈیا کے مطابق سسرال والوں کی جانب سے خاتون کو انسانی ہڈیوں سے بنایا گیا پاؤڈر اس وقت کھانے کے لیے مجبور کیا گیا، جب کالا جادو کرنے والے ایک عامل نے بچے کی پیدائش کے لیے بیوی کو انسانی ہڈیوں سے بنا پاؤڈر کھلانے کا مشورہ دیا۔

بھارتی شہر پونے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے شکایت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں شوہر، سسرال والوں اور جادو کرنے والے شخص سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جو انسانی ہڈیوں سے بنائے گئے پاؤڈر کو کھلانے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے سسرال والے تعلیم یافتہ گھرانہ ہے تاہم بچے کی پدائش کے لیے جاہلانہ طریقہ علاج اور کالا جادو کرواتے رہے۔ یہاں تک کہ خاتون کو دیگر رسومات کے لیے جبراً نامعلوم شمشان گھاٹ پر بھی لے جایا گیا ۔ اس موقع پر جادو گر انہیں فون پر ہدایات دیتا تھا۔