ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا

546
gold price

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 1029روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر ہے۔