اسرائیلی عدالت نے فلسطینی اسکول مسمار کرنے کی اجازت دے دی

343

الخلیل:اسرائیلی عدالت نے فلسطینی سکول مسمار کرنے کی اجازت دے دی۔

الخلیل کے علاقے یطا کے مشرق میں قائم خشیم الکرم ایلیمنٹری سکول یورپی یونین کی امداد سے تعمیر کیا گیا تھا۔مسافر یطا کونسل کے سربراہ نضال یونس کے مطابق اسرائیلی عدالت نے سکول کو مسمار کرنے کے خلاف جاری کیا گیا۔

سابقہ حکم امتناعی منسوخ کرتے ہوئے اسرائیلی قابض فوج کو اسے منہدم کرنے کے لئے 10 دن کی مہلت دی ہے۔یونس نے کہا کہ مقامی بدو برادریوں کے تقریبا 50 بچے اس سکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔