ایندھن کا اسٹاک موجود، قلت کی خبریں درست نہیں، پی ایس او

468
petroleum

کراچی: پی ایس او نے اپنے وضاحتی  بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کا اسٹاک موجود ہے، اس سلسلے میں قلت کی پھیلنی والی خبریں غلط ہیں۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو غلط اور بے بنیا قرار دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اوگرا کے مخصوص دنوں کے کور کے مطابق ہمارے پاس طلب اور رسد کا بڑا اسٹاک موجود ہے۔

اعلامیے کے مطابق  وزارت پیٹرولیم اور اوگرا دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مصنوعات کی دستیابی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا جائے گا۔ قومی ادارے کی حیثیت سے پاکستان اسٹیٹ آئل قوم کو ایندھن اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او ملک بھر میں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ۔