پی ایس ایل 8 کا شیڈول جاری، 8 میچ کراچی میں ہونگے

1119

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 9 میچز کراچی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی)  میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان 20 فروری کو ہوگا۔

چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان 21 فروری، ساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 23 فروری،8  واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

کراچی کا 9 واں اور واحد ڈےمیچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔