پارلیمنٹ میں ناموس صحابہ بل کی منظوری پر یوم اظہار تشکر منایا گیا

508

لاہور:مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پارلیمنٹ میں ناموس صحابہ، اہل بیت و امہات المومنین بل کی منظوری پر یوم اظہار تشکر منایا گیا۔

 اس بل کی منظوری کے پیچھے اکابرین امت کی بے پناہ قربانیاں جدوجہد شامل تھی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ضابطہء اخلاق اور پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانیہ کے بعد اس بل کی منظوری سے وطن عزیز پاکستان سے تشدد نفرت فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کا خاتمہ ہو گا۔

 پارلیمنٹ کے تمام ممبران بل کو لانے اور تائید کرنے والے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں اس بل کے نفاذ سے ملک میں امن کا قیام ہو گا اور توہین کے واقعات کا سد باب ہو گا مرکزی علماء کونسل پاکستان انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان اس بل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،  امت مسلمہ اور تمام طبقات نے اس بل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ماضی میں ہمارے بزرگوں نے ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہء اخلاق تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کے ساتھ مل کر مرتب کیا وزیر اعظم علماء کمیٹی جوکہ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ  اس کا ضابطہء اخلاق اور پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانیہ اس بات کا متقاضی تھا کہ اس مسودے کو قانونی شکل دی جائے اس قانون سے معاشرے سے بد امنی انتشار تفریق اور تقسیم ختم ہوگی قومی اسمبلی میں پاس کئے گئے اس بل کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اس بل سے ملک کی داخلی سلامتی محفوظ ہو گی۔