کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

1154

کراچی: پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ٹرین کا افتتاح 27 جنوری 2023ء کو وزیر اعظم  پاکستان محمد شہباز شریف مارگلہ اسٹیشن ،اسلام آباد سے کریں گے۔یہ ٹرین چین سے درآمد شدہ نئی کوچز پر مشتمل ہے جس میں 5 اے سی بزنس، 2  اے سی پارلر، 6 اے سی اسٹینڈرڈ اور  4 اکانومی کلاس موجود ہیں۔

ٹرین میں 1076 مسافروں کی گنجائش موجود ہے، جس میں لنچ ، ڈنر ، ناشتہ،بیڈنگ، پینے کا صاف پانی، اے سی کو چز میں انفوٹینمٹ اسکرینز، اسٹیشن کی آمد کا پیشگی اطلاعاتی نظام، وائی فائی، یوٹیلیٹی کٹ اور اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ٹوائلٹ سمیت دیگر  سفری سہولیات بھی موجود ہیں۔

ریل گاڑی میں اس کے علاوہ خواتین کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنے کے لیے اے سی اور اکانومی کلاس میں کیبن بھی مختص ہوں گے۔