کراچی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی،جماعت اسلامی کل یوم تشکر منائے گی

561

 

لاہور:کراچی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر جماعت اسلامی کل یوم تشکر منائے گی-
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر جماعت اسلامی جمعہ کو یوم تشکر کے طور پر منائے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کراچی جائیں گے اور اہلیان شہر سے خطاب کریں گے۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ یوم تشکر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے قائدین مختلف مقامات پر شرکا سے خطاب کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں کراچی کی خدمت کی ہے اب ایک دفعہ پھر شہر اپنی بنیاد کی جانب لوٹ آیا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی معاشی شہ رگ اور سب سے بڑے شہر کو امن، ترقی اور خوشحالی دے گی۔