سندھ ہائی کورٹ ،5ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور

425

 کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے 5ارب روپے سے زائد مضاربہ سکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی،ملزم پر بطور ایجنٹ عوام سے 15 کروڑ ہتھیانے کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزم عبدالناصر کو 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، عدالت کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کی دستاویزات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ملزم عبدالناصر پر قاری شفیق کے ایجنٹ کی حیثیت سے 15 کروڑعوام سے لینے کا الزام ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ ملزم 6 سال سے مفرور تھا، ملزم نیعوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، اس کے اکانٹ سے کوئی رقم نہیں ملی۔ وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکزی ملزموں کا ملازم تھا، ان کے جرم کی سزا اسے نہیں دی جاسکتی، جن ملزموں کے اکانٹس میں اربوں روپے آئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔