پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور ہونے کا امکان

298
Best wishes

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان پارلیمانی جنگ تیز ہو گئی، اس سلسلے میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مزید استعفے بھی منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مزید 25 سے 30 استعفے منظور ہونے کا امکان ہے۔

 اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جانب سے تند و تیز سیاسی بیانات کے دوران پارلیمانی میدان میں بھی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

ایک طرف پی ٹی آئی  کی پارلیمانی نے ارکان قومی اسمبلی کو  جمعہ کے روز  اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کردیے تو دوسری جانب سے مزید استعفے منظور کیے جانے پر غور کا عندیہ سامنے آ گیا۔

 تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو  جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ اس فیصلے کے پیش نظر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس  جمعہ  کے بجائے  ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے 35 استعفوں کی منظوری کے بعد باقی بچ جانے والے ارکان کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹکٹیں بھی بک کروا لی گئی تھیں۔تازہ پیش رفت کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس اب جمعہ یا ہفتے کو طلب ہونے کا قوی امکان  ہے۔